کورکمانڈرراولپنڈی کاایل اوسی کے بلندترین مقام کیل سیکٹرپراگلےمورچوں کادورہ

کورکمانڈرکی ایل اوسی پرفوج کی آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کےعزم کی تعریف،ایل اوسی پربھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائے۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا

جمعہ 23 جون 2017 18:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء): کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا ایل اوسی کے بلند ترین مقام کیل سیکٹرپہنچ گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے ایل اوسی پرکیل سیکٹرمیں اگلے مورچوں کادورہ کیا،کورکمانڈرنے ایل اوسی پرسکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پرکورکمانڈرراولپنڈی نے فوج کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی۔کورکمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے ایل اوسی پرفوج کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کی جوابی حکمت عملی کوسراہا۔جبکہ بھارتی سیزفائرکی خلاف ورزی کابھرپورجواب دینے کے عزم کی تعریف کی۔لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضانے جوانوں کوہدایت کی ہے کہ ایل اوسی پربھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائے۔