کراچی ، حبیب چورنگی میں نامعلوم مسلح افراد کی پولیس موبائل وین پر فائرنگ ،4 اہلکار شہید ،پولیس اہلکاروں کے سر پر گولیاں ماری گئیں ،شہید ہونیو الوں میں اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز شامل

جمعہ 23 جون 2017 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جون ء)کراچی کے علاقے حبیب چورنگی کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید ہوگئے ، پولیس اہلکاروں کے سروں پر گولیاں ماری گئیں ،شہید ہونیو الوں میں ایک اے ایس آئی اور تین کانسٹیبلز شامل ہیں ۔ جمعہ کو ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقہ سائٹ میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکار شہید ہوگئے ۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں ایک اے ایس آئی جبکہ3 کانسٹیبل ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کے سرپر گولیاں ماردی گئیں ۔ آئی جی سندھ کا فائرنگ کے واقعے کا نوٹس ، ڈی آئی جی ویسٹ سے رپورٹ طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد4سے زیادہ تھی ۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سندھ پولیس کو ریڈ الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ۔ آئی جی سندھ کے احکامات کے مطابق مساجد ، امام بارگاہوں ، محافل شبینہ ، کھلے پر مقامات پر سادہ لباس اہلکاروں کو ذمہ داریاں دی جائیں ۔

کارباری سرگرمیوں ، خریداری اورپرہجوم میں سرچ اور کلیئرنس یقینی بنائی جائے ۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے سائٹ ایریا فائرنگ واقعے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔