وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا

جمعرات 22 جون 2017 22:53

مدینہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مسجد الحرام میں کچھ روز گزارنے کے بعد وزیراعظم اب مدینہ میں مسجد نبوی پہنچے۔ تاہم ان کی آمد پر ناخوشگوار صورتحال پیدا ہوگئی۔ وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ تاہم وزیراعظم کی حفاظت پر معمور سیکورٹی اہلکار وزیراعظم کو وہاں سے فوری دوسری جانب لے گئے۔ ۔

متعلقہ عنوان :