پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تر شراکت داری خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور غربت سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے موثر طور پر نبرد آزما ہونے کے لئے کلیدی اہمیت رکھتی ہے، دہشتگردی، علاقائی امن اور عدم استحکام کی نازک صورتحال جیسے مسائل ریاستی سطح پر ہمیں خطرہ لاحق کرتے ہیں جو ہمارے عوام کی ترقی اور محفوظ و روشن مستقبل کی جانب ہماری پیش قدمی کی راہ میں رکاوٹ ہیں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی سربراہی میں وفد سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 22 جون 2017 23:06
(جاری ہے)
وہ جمعرا ت کو سری لنکا کے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے پنجاب ہائوس میں ملاقات کی۔
سری لنکا کے وفد میں سابق وزیر خارجہ گیمنی لکشمن، سابق وزیر دلاس دہام کمارا الاہپی روما، سابق وزیر ویمن ویرا وانشا، لوکو بندارا اودت سنجایا اور یو شیتھا گنیشا راجہ پاکسے شامل تھے۔ وزیر داخلہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر مہندا راجہ پاکسے پاکستان کے حقیقی دوست کی حیثیت سے پاکستانی عوام میں معروف ہیں جنہوں نے اپنی مدت کے دوران نہ صرف پاک سری لنکا تعلقات کو مضبوط کیا بلکہ ان روابط کو باہمی تعاون کے ہر ممکنہ شعبوں میں متنوع بنانے میں بھی معاونت کی۔ انہوں نے پاک سری لنکا اقتصادی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور دفاعی تعاون میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تعلقات خلوص، دوستی، باہمی احترام، افہام و تفہیم اور ہمارے عوام کے مفاد میں باہمی تعاون سے عبارت چھ دہائیوں پر محیط ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں اور ہماری سٹریٹجک دوستی نہ صرف خطے میں بالادستی کے عزائم کی روک تھام بلکہ درپیش یکساں نوعیت کے چیلنجوں اور مسائل سے نمٹنے کے لئے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک طرف ہمارے عوام کو غربت، قدرتی آفات اور سماجی و اقتصادی حالات کے چیلنج درپیش ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی، علاقائی امن اور عدم استحکام کی نازک صورتحال جیسے مسائل ریاستی سطح پر ہمیں خطرہ لاحق کرتے ہیں جو ہمارے عوام کی ترقی اور محفوظ و روشن مستقبل کی جانب ہماری پیش قدمی کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی مدت نے دونوں ممالک کو ماضی کے فوائد کو مزید تقویت دینے اور معیشت، سیکورٹی، بارڈر مینجمنٹ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ، منشیات و انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کر کے موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ اس بارے میں خیالات میں ہم آہنگی پائی گئی کہ پاک سری لنکا تعلقات اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ سری لنکا کے سابق صدر نے پرتپاک خیرمقدم پر وزیر داخلہ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک آنے والے برسوں میں باہمی وسیع تر تعاون اور افہام و تفہیم کی راہ پر گامزن رہیں گے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 23 جون 2017 کی مزید خبریں
-
مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے لئے ریپڈ ایکشن فورس مامور
-
2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کر جائے گی:اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
-
ہلمندکےشہرلشکرگاہ میں خود کش دھماکا،15افراد جاں بحق اور50 سےزائد زخمی ہوگئے
-
کینیا کے قحط زدہ عوام کیلئے چین کی طرف سے خوراک کی امداد کے ایک لاکھ تھلیوں کا عطیہ
-
کسی کو ملکہ یا بادشاہ بننے کی خواہش نہیں، پرنس ہیری
-
امریکہ نے افغانستان میں 28 ملین کی وردیاں ضائع کیں
-
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہرشہزادہ فلپ طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل
-
امر یکی صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں ، شمالی کوریا
-
امیر قطر کی رنجش بھلا کر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کو مبارکباد
-
برطانوی وزیراعظم نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی،انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف
-
ترکی ،شہری نے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر بس میں لڑکی کو تشددکا نشانہ بنا ڈلا،
-
چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹر دنیا میں سرفہرست
-
چین کا افغانستان میں استحکام،سلامتی کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور
-
کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی،اعترافی بیان کی نئی ویڈیو بھی جاری ،اپنی اپیل میں کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس ... مزید
-
پاناما عملدرآمد کیس ، جے آئی ٹی نے 2 کتابوں پر مشتمل تیسری پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی،عدالت کا 10 جولائی تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جے آئی ٹی کا سیکیورٹی تحفظات کا اظہار
-
مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں کی روسٹرم چھیننے کی کوشش ،پی ٹی آئی کی خواتین کی ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار، وزیرمملکت اطلاعات ڈٹ گئیں،پولیس کی ... مزید
-
لگ رہا ہے پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں، عمران خان،جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا لیکن اپنی بے گناہی ثابت نہیں کی ،ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری شہزادہ نہیں آئے ... مزید
-
شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، پانامہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کس کے کہنے پر تحقیقات کیں، رحمان ملک
-
ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ اس کے بناء ہم اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع ... مزید
-
وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی
-
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا
-
شیخ رشید نے (ن) لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں
-
حکومت دھمکیاں دے رہی ہے، جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں سپریم کورٹ ہے‘ چودھری شجاعت حسین
-
حکمران ملک کو تیزی سے تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں،ان کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تونتائج آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے،پرویز مشرف
-
پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تر شراکت داری خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور غربت سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے موثر طور ... مزید
-
پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیراعظم ... مزید
-
پی ٹی اے نے انتہا پسندی پھیلانے والی درجنوں ویب سائٹس بند کردیں
-
وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
پاکستان سے امریکی ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین کا ردعمل
-
پاناما کیس فیصلے کے بعد صرف حکومت ہی نہیں پورا نظام لپیٹ دیاجائے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود
-
پاک فضائیہ کے پائلٹ نے بھارت کی شکست کا منفرد انداز میں جشن منایا
-
مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی
-
بھوربن کے نجی سکول سسٹم کے پرنسپل بھوربن کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے
-
موٹر وے پولیس کی جانب سے گنجائش سے زائد مسافر اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائی کا آغاز
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئی جی جیل خانہ جات کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
-
شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
-
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پراجیکٹ کے لاپتہ ڈائریکٹر شاہد اسلم گھر واپس پہنچ گئے
-
بلوچستان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل ہو گی
-
نیب کرپشن میں لوٹے گئے ایک کروڑ 26لاکھ روپے وصول کر کے متاثرین کو واپس کر دئیے
-
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے
-
لیاری گینگ وار کے 3شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.