لگ رہا ہے پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں، عمران خان،جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا لیکن اپنی بے گناہی ثابت نہیں کی ،ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری شہزادہ نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا،جے آئی ٹی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے،عید کوہستان میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ کروں گا ، آئندہ انتخابات سے پہلے شادی نہیں کروں گا، بابر اعوان آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ، شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا،صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

جمعرات 22 جون 2017 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں، جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا لیکن نواز شریف نے اپنی بے گناہی ثابت نہیں کی ، ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری شہزادہ نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا،جے آئی ٹی متنازع بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے، عید کوہستان میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ کروں گا ، آئندہ انتخابات سے پہلے شادی نہیں کروں گا، بابر اعوان آج تحریک انصاف میں شامل ہوں گے ، شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا۔

جمعرات کے روزاسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ سکون آور گولیاں لے لیں، وہ وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مریم کو تیار کر رہے ہیں ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں، ہم عنقریب سپریم کورٹ میں میچ جیتنے والے ہیں، جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا،ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری نہیں آئے گا تو خط ردی بن جائے گا، جے آئی ٹی متنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی تو عید کے بعد بڑی تحریک چلائیں گے، وزیر اعظم کے لیے مریم کو تیار کر رہے ہیں ان کے پاس اور کوئی آپشن نہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ2017عام انتخابات کا سال ہے اسی لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے،2013کے انٹرا پارٹی الیکشن درست نہیں ہوئے تھے ، جاوید ہاشمی پر الزام آیا تھا کہ انہوں نے پیسے لے کر ٹکٹ تقسیم کیے، آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایک فوجی پولنگ اسٹیشن کے اندر اور ایک فوجی باہر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی ، شوکت خانم کی3ملین کی انوسٹمنٹ تھائی لینڈ میں کی تھی جو واپس آ گئی تھی ،ن لاکھ نے میاں والی میں ہمارے کونسلر کو 90 لاکھ رشوت دی ، عمران خان نے عید کوہستان میں وہاں کے لوگوں کے ساتھ منانے کا اعلان بھی کیا ہے ، تحریک انصاف میں مزید کئی لوگ شامل ہونے والے ہیں ، شیخ رشید نے ہمارا بہت اچھا ساتھ دیا ، شیخ رشید کو جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت دوں گا، آج بابر اعوان بھی پی ٹی آئی میں شامل ہو جائیں گے۔

انہوں نے ایک اور بڑا اعلان کیا ہے کہ آئندہ انتخابات تک شادی نہیں کروں گا ۔