مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں کی روسٹرم چھیننے کی کوشش ،پی ٹی آئی کی خواتین کی ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار، وزیرمملکت اطلاعات ڈٹ گئیں،پولیس کی مداخلت پر پی ٹی آئی کارکنان اور ساتھی وکلا کو ہٹنا پڑا،واقعہ کے باجود مریم اورنگزیب کا بڑے پن کا مظاہرہ ،انتظامیہ کو روسٹرم ہٹانے سے منع کر دیا ۔اپوزیشن کو بات کرنے دی جائے، وزیر مملکت اطلاعات کی سٹاف کو ہدایت
جمعرات 22 جون 2017 23:41
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں نے روسٹرم چھیننے کی کوشش کی اورتحریک انصاف کی خواتین نے ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار کی تاہم وزیر اطلاعات ڈٹ گئیں اورپیچھے ہٹنے سے انکار کردیا ،پولیس کی مداخلت پر پی ٹی آئی کارکنان اور ساتھی وکلا کو ہٹنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کررہی تھیں جسے ملک بھر میں سرکاری اور نجی میڈیا پر براہ راست دکھایا جارہاتھا کہ اس دوران اچانک تحریک انصاف کی رہنما وہاں آن پہنچیں اور گفتگو میں خلل ڈالنے کے ساتھ ساتھ تلخ کلامی بھی کی ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کا ایک کارکن زبردستی ڈائس کے سامنے آ گیا ۔
تحریک انصاف کی خواتین رہنمائوں نے ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار کی تاہم وزیر اطلاعات ڈٹ گئیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کی رہنمائوں کو اس اقدام سے گریز کی ہدایت کی ۔اس دوران پولیس نے بھی مداخلت کی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی وزیر مملکت کی حمایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائو ں کو پیچھے ہٹنے اور مریم اورنگزیب کو گفتگو جاری رکھنے کاکہاجس کے بعد پولیس کی مداخلت پر پی ٹی آئی کارکنان اور ساتھی وکلا کو ہٹنا پڑااور، مریم اورنگزیب نے وقفے کے بعد دوبارہ گفتگو کی ۔اس دوران وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف بلوہ اور ڈرامہ پارٹی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملہ اور حراساں کرکے مرضی کے فیصلے نہیں لیے جاسکتے تحریک انصاف کا یہ کیسا رویہ ہے کہ ہر جگہ حملہ کرتے ہیں میڈیا واقعے کا جائزہ لے،کیا ایسا رویہ قابل قبول ہی تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ اونچا بول کر ڈرا دیگی ،ایسا نہیں ہوسکتا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جس نے غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جاکر کرے ،نظریاتی جماعتوں سے ایسی جماعت میں جانیوالوں پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے تحریک انصاف کوئی جمہوری جماعت نہیں۔تحریک انصاف نے جوالزام لگایا کوئی بھی ثبوت نہیں لاسکی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے باجود مریم اورنگزیب کی جانب سے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کے بعد انتظامیہ کو روسٹرم ہٹانے سے منع کر دیا اور کہاکہ روسٹرم کو یہیں موجود رہنے دیا جائے اور اپوزیشن کو بات کرنے دی جائے ۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے سٹاف کو ہدایت کی کہ و ہ ڈائس مت ہٹائیں۔ دریں اثناء سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں وزیر مملکت اطلاعات نے کہاکہ وہ صحافی برادری کی شکرگزار ہیں کہ آج وہ پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کے سامنے ڈھال بن گئے ، اہل صحافت نے ہمیشہ حق ، سچ اور جمہوریت کا ساتھ دیا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج تحریک انصاف کے بلوائیوں کی قابل مذمت غنڈہ گردی صحافیوں نے دیکھ لی ، تحریک انصاف نے اب اداروں کے بعد افراد پر حملوں کی مجرمانہ سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شائستگی کا کلچر ختم کر کے بدنمارویوں کی منفی روایت قائم کی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ہمیشہ سے میںنہ مانوں کی رٹ غیر مناسب ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 23 جون 2017 کی مزید خبریں
-
مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے لئے ریپڈ ایکشن فورس مامور
-
2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کر جائے گی:اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
-
ہلمندکےشہرلشکرگاہ میں خود کش دھماکا،15افراد جاں بحق اور50 سےزائد زخمی ہوگئے
-
کینیا کے قحط زدہ عوام کیلئے چین کی طرف سے خوراک کی امداد کے ایک لاکھ تھلیوں کا عطیہ
-
کسی کو ملکہ یا بادشاہ بننے کی خواہش نہیں، پرنس ہیری
-
امریکہ نے افغانستان میں 28 ملین کی وردیاں ضائع کیں
-
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہرشہزادہ فلپ طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل
-
امر یکی صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں ، شمالی کوریا
-
امیر قطر کی رنجش بھلا کر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کو مبارکباد
-
برطانوی وزیراعظم نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی،انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف
-
ترکی ،شہری نے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر بس میں لڑکی کو تشددکا نشانہ بنا ڈلا،
-
چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹر دنیا میں سرفہرست
-
چین کا افغانستان میں استحکام،سلامتی کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور
-
کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی،اعترافی بیان کی نئی ویڈیو بھی جاری ،اپنی اپیل میں کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس ... مزید
-
پاناما عملدرآمد کیس ، جے آئی ٹی نے 2 کتابوں پر مشتمل تیسری پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی،عدالت کا 10 جولائی تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جے آئی ٹی کا سیکیورٹی تحفظات کا اظہار
-
مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں کی روسٹرم چھیننے کی کوشش ،پی ٹی آئی کی خواتین کی ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار، وزیرمملکت اطلاعات ڈٹ گئیں،پولیس کی ... مزید
-
لگ رہا ہے پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں، عمران خان،جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا لیکن اپنی بے گناہی ثابت نہیں کی ،ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری شہزادہ نہیں آئے ... مزید
-
شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، پانامہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کس کے کہنے پر تحقیقات کیں، رحمان ملک
-
ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ اس کے بناء ہم اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع ... مزید
-
وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی
-
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا
-
شیخ رشید نے (ن) لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں
-
حکومت دھمکیاں دے رہی ہے، جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں سپریم کورٹ ہے‘ چودھری شجاعت حسین
-
حکمران ملک کو تیزی سے تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں،ان کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تونتائج آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے،پرویز مشرف
-
پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تر شراکت داری خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور غربت سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے موثر طور ... مزید
-
پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیراعظم ... مزید
-
پی ٹی اے نے انتہا پسندی پھیلانے والی درجنوں ویب سائٹس بند کردیں
-
وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
پاکستان سے امریکی ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین کا ردعمل
-
پاناما کیس فیصلے کے بعد صرف حکومت ہی نہیں پورا نظام لپیٹ دیاجائے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود
-
پاک فضائیہ کے پائلٹ نے بھارت کی شکست کا منفرد انداز میں جشن منایا
-
مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی
-
بھوربن کے نجی سکول سسٹم کے پرنسپل بھوربن کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے
-
موٹر وے پولیس کی جانب سے گنجائش سے زائد مسافر اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائی کا آغاز
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئی جی جیل خانہ جات کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
-
شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
-
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پراجیکٹ کے لاپتہ ڈائریکٹر شاہد اسلم گھر واپس پہنچ گئے
-
بلوچستان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل ہو گی
-
نیب کرپشن میں لوٹے گئے ایک کروڑ 26لاکھ روپے وصول کر کے متاثرین کو واپس کر دئیے
-
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے
-
لیاری گینگ وار کے 3شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.