کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی،اعترافی بیان کی نئی ویڈیو بھی جاری ،اپنی اپیل میں کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے ،کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر معافی مانگتے ہوئے رحم کی درخواست کی ہے،آئی ایس پی آر
میں پاکستان کے بحری اثاثوں سے متعلق معلومات کے حصول کی غرض سے دو مواقع پر کراچی میں 2005 اور 2006 میں جاچکا ہوں جس کے نتیجے میں میں نے کراچی کے اطراف کے علاقوں میں پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں پر تنصیبات اور اثاثوں اور ان کے علاوہ جو معلومات حاصل کرسکا حاصل کیں،اس بار میرا پاکستان آنے کا مقصد بی ایل اے اوربی آر اے کی قیادت سے مل کر مکران کوسٹ سے ساحلی پٹی تک 30 سے 40 را اہلکاروں کو گھسانا اور ان کو تیار کرنا، جن کی مدد سے مکران کوسٹ کی ساحلی پٹی پر عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا تھا، کلبھوشن کا اعترافی بیان
جمعرات 22 جون 2017 22:29
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جون ء)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رحم کی اپیل کردی۔جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اپنی اپیل میں کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پشیمانی کا اظہار کیا ہے ۔
کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر معافی مانگتے ہوئے رحم کی درخواست کی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کلبھوشن یادیو نے اپنی سزائے موت کے خلاف ملٹری اپیلٹ کورٹ میں بھی نظرثانی درخواست دائر کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا تھا۔آرمی چیف اگر اپیل مسترد کرتے ہیں تو آخری اپیل صدر کو بھیجی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کی جانب سے کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی نئی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے، جس کا مقصد دنیا کو پاکستان کے خلاف بھارت کے مذموم مقاصد سے آگاہ کرنا ہے۔
اعترافی بیان کی نئی ویڈیو میں بھارتی جاسوس نے کہا کہ میں کمانڈر کلبھوشن سدھیر یادیو ہوں، میرا ہندوستانی نیوی کا نمبر 41558 زولو ہے، میں بھارتی بحریہ کا کمیشنڈ افسر ہوں جبکہ میرا کوڈ نام حسین مبارک پٹیل ہے۔ میں پاکستان کے بحری اثاثوں سے متعلق معلومات کے حصول کی غرض سے دو مواقع پر کراچی میں 2005 اور 2006 میں جاچکا ہوں، جس کے نتیجے میں میں نے کراچی کے اطراف کے علاقوں میں پاک بحریہ کی ساحلی علاقوں پر تنصیبات اور اثاثوں اور ان کے علاوہ جو معلومات حاصل کرسکا حاصل کیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے یہ محسوس کرلیا تھا کہ 2014 میں نریندر مودی کی حکومت ہوگی، لہذا میری خدمات را کے سپرد کردی گئی، میری بنیادی ذمہ داری مکران کے ساحلی علاقوں، کراچی، بلوچستان، کوئٹہ اور تربت کے علاقوں میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں پر نظر رکھنا، ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اور اس سلسلے میں تمام انتظامات احسن طریقے سے نبھانا تھی۔کلبھوشن یادیو نے کہا کہ اس سلسلے میں میری ملاقات انیل کمار اور الوک جوشی سے ہوئی، جس میں کراچی اور مکران کوسٹ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی گئی۔اس نے کہا کہ میں ایران کے شہر چاہ بہار میں رہا اور وہاں کامنڈا ٹریڈنگ کمپنی کے نام سے حسین مبارک پٹیل کے نام سے کاروبار کرتا رہا، یہ ایک خفیہ اور سفارتی آپریشن تھا جس کا مقصد بلوچ مزاحمت کاروں اور دہشت گردوں سے ملاقات کرنا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں مقصد ہمیشہ اہداف اور مقاصد کو سامنے رکھ کر مزاحمت کاروں کو دہشت گردانہ سرگرمیاں سر انجام دینے سے متعلق آگاہ کرنا اور ان کی طرف سے کسی بھی مدد کی پوچھ گچھ کرکے را کو مطلع کرنا تھا۔بھارتی جاسوس کا کہنا تھا کہ اس بار میرا پاکستان آنے کا مقصد بلوچ عسکریت پسندوں ( بی ایل ای/ بی آر ای) کی قیادت سے مل کر مکران کوسٹ سے ساحلی پٹی تک 30 سے 40 را اہلکاروں کو گھسانا اور ان کو تیار کرنا، جن کی مدد سے مکران کوسٹ کی ساحلی پٹی پر عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ کارروائیاں کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد را اہلکاروں کی پاکستانی سرزمین پر موجودگی کو یقینی بنانا تھا تاکہ وہ بلوچ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو فوجی انداز میں انجام پر پہنچا سکیں، بلوچستان کے سمندری علاقے میں کوئی تحریک نہیں تھی، سو اس لیے مقصد تھا کہ بلوچ عسکریت پسندوں کا ایک ایسا گروہ تیار کیا جائے جس کی مدد سے ساحلی علاقوں اور خطے کوئٹہ اور تربت اور جہاں بھی را حکم دے وہاں کارروائیاں کی جاسکیں۔اسکا کہنا تھا کہ جب میں نے را کے لیے کام کرنا شروع کیا تو میری ترجیح کراچی اور بلوچستان تھی، سب سے پہلے اس بات پر غور کیا گیا کہ ان علاقوں میں جو بھی عسکریت پسند موجود ہیں، انہیں مالی مدد کے علاوہ ان تک سمندری راستے کے ذریعے اسلحہ، گولہ اور بارود پہنچانے کو یقینی بنایا جائے۔کلبھوشن نے کہا کہ میرا تعلق بحریہ سے ہے، اور مجھے یہ کام دیا گیا کہ کسی طریقے سے اپنے لوگوں کو بذریعہ سمندر یہاں پہنچایا جائے، گوادر، جیونی یا مکران کے قریب کسی بھی بیلٹ پر جہاں آسانی سے ہوسکے، اس کا مقصد یہ تھا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے ذریعے پاکستان سے لے کر چین تک جتنی بھی راہداری ہے اس کو نقصان پہنچایا جائے، اس راہداری کو تباہ کیا جائے، اس لیے مقصد یہ تھا کہ کراچی اور بلوچستان میں عسکریت پسندی کو ہوا دی جائے اور وہاں کا امن تباہ کیا جائے۔جمعہ 23 جون 2017 کی مزید خبریں
-
مکہ مکرمہ میں اللہ کے مہمانوں کی حفاظت کے لئے ریپڈ ایکشن فورس مامور
-
2050 تک دنیا کی آبادی 9 ارب سے تجاوز کر جائے گی:اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا
-
ہلمندکےشہرلشکرگاہ میں خود کش دھماکا،15افراد جاں بحق اور50 سےزائد زخمی ہوگئے
-
کینیا کے قحط زدہ عوام کیلئے چین کی طرف سے خوراک کی امداد کے ایک لاکھ تھلیوں کا عطیہ
-
کسی کو ملکہ یا بادشاہ بننے کی خواہش نہیں، پرنس ہیری
-
امریکہ نے افغانستان میں 28 ملین کی وردیاں ضائع کیں
-
برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے شوہرشہزادہ فلپ طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل
-
امر یکی صدر ٹرمپ نفسیاتی مریض ہیں ، شمالی کوریا
-
امیر قطر کی رنجش بھلا کر سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادے محمد بن سلمان کو مبارکباد
-
برطانوی وزیراعظم نے لندن گرینفیل ٹاور میں آتشزدگی پر معافی مانگ لی،انتظامیہ کی غفلت کا اعتراف
-
ترکی ،شہری نے رمضان میں مختصر لباس پہننے پر بس میں لڑکی کو تشددکا نشانہ بنا ڈلا،
-
چین کے تیار کردہ سپر کمپیوٹر دنیا میں سرفہرست
-
چین کا افغانستان میں استحکام،سلامتی کی بحالی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی تعاون کے فروغ پر زور
-
کلبھوشن یادیو نے آرمی چیف سے رحم کی اپیل کردی،اعترافی بیان کی نئی ویڈیو بھی جاری ،اپنی اپیل میں کلبھوشن نے پاکستان میں جاسوسی، دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اس ... مزید
-
پاناما عملدرآمد کیس ، جے آئی ٹی نے 2 کتابوں پر مشتمل تیسری پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی،عدالت کا 10 جولائی تک حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم،جے آئی ٹی کا سیکیورٹی تحفظات کا اظہار
-
مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو کے دوران تحریک انصاف کے رہنمائوں کی روسٹرم چھیننے کی کوشش ،پی ٹی آئی کی خواتین کی ساتھی وکلا کے ہمراہ مریم اورنگزیب سے تکرار، وزیرمملکت اطلاعات ڈٹ گئیں،پولیس کی ... مزید
-
لگ رہا ہے پاناما کا ٹیسٹ میچ جیتنے کے قریب ہوں، عمران خان،جے آئی ٹی میں نواز شریف کو خود کو بے قصور ثابت کرنے کا موقع ملا لیکن اپنی بے گناہی ثابت نہیں کی ،ججز نے واضح کہہ دیا ہے قطری شہزادہ نہیں آئے ... مزید
-
شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ تحقیقات سرکاری حیثیت میں کیں تھیں، پانامہ جے آئی ٹی کو بتاؤں گا کس کے کہنے پر تحقیقات کیں، رحمان ملک
-
ایک نہ ایک دن بھارت اور پاکستان کو مذاکرات پر آمادہ ہونا ہوگا کیونکہ اس کے بناء ہم اپنے تنازعات حل نہیں کر سکتے ، پاکستان لاحاصل مذاکرات کیلئے وقت ضائع نہیں کرسکتا ، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل پر جامع ... مزید
-
وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کیلئے انعامات کی مد میں21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری دیدی
-
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی تحقیقات پر مامور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ واجد ضیاء کی تعیناتی کو چیلنج کردیا گیا
-
شیخ رشید نے (ن) لیگ اور مافیاز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ‘وقت آ گیا ہے کہ شیخ رشید تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں
-
حکومت دھمکیاں دے رہی ہے، جے آئی ٹی تفتیشی ادارہ نہیں سپریم کورٹ ہے‘ چودھری شجاعت حسین
-
حکمران ملک کو تیزی سے تباہی کی جانب لے کر جارہے ہیں،ان کا بروقت توڑ نہ کیا گیا تونتائج آنے والی نسلوں کو بھگتنا پڑیں گے،پرویز مشرف
-
پاکستان اور سری لنکا کو یکساں نوعیت کے کئی چیلنج درپیش ہیں ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مضبوط تر شراکت داری خطے میں وسیع تر تعاون کے فروغ، دہشت گردی اور غربت سمیت خطے کو درپیش چیلنجز سے موثر طور ... مزید
-
پاکستان اور ترکی بہت سے اہم معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں ، پاکستان قبرص پر ترکی کی پوزیشن اور ہر رنگ ونسل کی دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتا ہے ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیراعظم ... مزید
-
پی ٹی اے نے انتہا پسندی پھیلانے والی درجنوں ویب سائٹس بند کردیں
-
وزیراعظم نواز شریف کو مسجد نبوی میں آمد کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں کے تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑ گیا
-
پاکستان سے امریکی ’’ڈومور‘‘مطالبہ پر چین کا ردعمل
-
پاناما کیس فیصلے کے بعد صرف حکومت ہی نہیں پورا نظام لپیٹ دیاجائے گا: ڈاکٹر شاہد مسعود
-
پاک فضائیہ کے پائلٹ نے بھارت کی شکست کا منفرد انداز میں جشن منایا
-
مدینہ منورہ میں موجود مریم نواز کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی
-
بھوربن کے نجی سکول سسٹم کے پرنسپل بھوربن کے قریب اپنی گاڑی میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائے گئے
-
موٹر وے پولیس کی جانب سے گنجائش سے زائد مسافر اور زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کیخلاف بھرپور کاروائی کا آغاز
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئی جی جیل خانہ جات کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا
-
شب قدر/ جمعة الوداع کے موقع پر مرکزی مساجد، امام بارگاہوں پر سیکورٹی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے۔ آئی جی سندھ
-
نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پراجیکٹ کے لاپتہ ڈائریکٹر شاہد اسلم گھر واپس پہنچ گئے
-
بلوچستان میں جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل ہو گی
-
نیب کرپشن میں لوٹے گئے ایک کروڑ 26لاکھ روپے وصول کر کے متاثرین کو واپس کر دئیے
-
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکتا ہے
-
لیاری گینگ وار کے 3شوٹر پولیس مقابلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.