متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل خانے نے ملک کی مختلف جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کے درمیان عیدا ور رمضان پیکج کے تحت 10ہزار درہم تقسیم کردیئے

بدھ 21 جون 2017 17:06

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی قونصل خانے نے ملک کی مختلف جیلوں میں بند پاکستانی قیدیوں کے درمیان عیدا ور رمضان پیکج کے تحت 10ہزار درہم تقسیم کردیئے ۔خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں پاکستان کے قونصل خانے نے رمضان اور عید پیکج کے تحت 10ہزار درہم ملک کی مختلف جیلوں میں بند 56قیدیوں میں تقسیم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ رقم قونصل جنرل بریگیڈئر(ر) سید جاوید حسن نے شارجہ عجمان اور فجیرہ کی جیلوں میں بند مرد اور خواتین قیدیوں میں تقسیم کی ۔قونصل جنرل نے قیدیوں کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی قونصلیٹ انکی مدد کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔انھوں نے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی عاصمہ علی اعوان کو تمام جیلوں کے باقاعدگی کے ساتھ دورے کرنے کی ہدایت بھی کی۔جیلوں میں بند قیدیوں نے قونصل جنرل رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جیلوں کے دورے اور انکی مددپر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :