میٹھی عید سے پہلے کڑوی وارننگ

مٹھائیاں بنانے والے ہوشیار، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 48گھنٹے کا الٹی میٹیم جاری کر دیا ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی تمام سوئیٹس پروڈکشن یونٹس کو اجزاء اور معیار کی درستگی کے لیے حتمی وارننگ عید کے لیے تیار کی جانی مٹھائیوں میں ویجیٹیبل فیٹ کی جگہ ڈیری پراڈکٹس، بہترین چینی کا استعمال کرنے کی ہدایت ناقص اور مضر صحت ٹیکسائیل رنگوں کا استعمال سختی سے منع، ایسے اجزاء کینسر جیسی امراض کا سبب بنتے ہیں‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 21 جون 2017 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) میٹھی عید کی آمد سے پہلے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائیاں بنانے والوں کے لیے کڑوی وارننگ جاری کر دی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے تمام مٹھائی بنانے والے چھوٹے بڑے پروڈکشن یونٹس کو سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے جس کے تحت مٹھائیوں کے اجزاء اور پروڈکشن کا ماحول درست کرنے کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کیا گیا ہے۔

ڈائر یکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی طرف سے جاری کردہ الٹی میٹیم کے مطابق مٹھائیوں کی تیاری میں بہترین دودھ، کھویا، چینی و دیگر اجزاء استعمال کیے جائیں۔ ویجیٹیبل فیٹ کی بجائے ترجیحا ڈیری پراڈکٹس سے تیار کردہ کھویا اور دیگر اجزاء کے استعمال سے مٹھائیاں تیار کی جائیں۔

(جاری ہے)

مٹھائیوں میں معیاری اور منظور شدہ فوڈ کلر استعمال کیے جائیں۔

مٹھائیوں میں استعمال ہونے والے ناقص فوڈ کلر کینسر جکہ دیگر اجزا خطرناک بیماریوں کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اس نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہعید سے پہلے تمام پروڈکشن یونٹس کی تفصیلی چیکنگ کی جائے گی۔ مٹھائیوں میں استعمال ہونے والے تمام اجزاء کے موقع پر ٹیسٹ کیے جائیں گے۔کسی بھی قسم کی ملاوٹ، کمی یا خلاف ورزی کی صورت میں نا صرف یونٹ بلکہ اس کی تیار کردہ مٹھائیاں بیچنے والی دوکانوں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔سیل ہونے والے یونٹس اور دوکانیں قانون کے مطابق عید کے ایام ختم ہونے تک سیل رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :