آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود ہوائی فائرنگ کے خلاف میدان میں آ گئے

مشال قتل کیس میں3روپوش ملزماں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے جنھیں جلد گرفتار کیا جائے گا خیبرپختونخوا پولیس کی شہادتیں رائیگاہ نہیںجائیں گی، پولیس اپنا فر نبھاتی رہے گی،،،آئی جی خیبرپختونخوا

بدھ 21 جون 2017 20:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)آئی جی خیبرپختونخوا صلاح الدین محسود ہوائی فائرنگ کے خلاف میدان میں آ گئے ،قصہ خوانی بازار کے دورے کے موقع پر تاجروں کی جانب سے شاندار استقبال کیاگیا،انکاکہنا تھا کہ پہلے کی نسبت دہشتگردی میں 75 فیصد کمی آئی ہے،مشال قتل کیس میںروپوش ملزماں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا قصہ خوانی بازار پہنچے تو تاجروںنے انکا شاندار استقبال کیا ،انکو ہار پہنا کر پھول نچاور کیے گئے،جسکے بعد آئی جی نے بازار کا دورا کیا اس دوران وہ عوام اور تاجروں سے گھل مل گئے۔میڈیا سے بات چیت میں انکا کہنا تھا کہ جب بھی ہوائی فائرنگ ہوگی پولیس اپنا کردار ادا کرے گی۔انھوں نے عوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی بھی اپیل کی۔

(جاری ہے)

آئی جی کاکہنا تھا کہ مختلف تنظیمیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ نام بدل کرکاروائیاں کرتی ہیں،دہشت گردی میں پہلے کی نسبت75فیصدکمی آئی ہے جبکہ ٹارگٹ گلنگ بھی کم ہوئی ہے۔مشال قتل کیس میں3روپوش ملزماں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے جنھیں جلد گرفتار کیا جائے گا۔آئی جی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس کی شہادتیں رائیگاہ نہیںجائیں گی، پولیس اپنا فرض نبھاتی رہے گی تاہم عوام سے ایک توقع ہے کہ امان وامان کے قیام میں ہمیشہ کی طرح تعاون کرے ،