قومی ترانے کی اصلی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دینے کا فیصلہ

بدھ 21 جون 2017 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) قومی ترانے کی اصلی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت اطلاعات قومی ترانے کی اصلی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ڈائریکٹر جنرل پی این سی اے جمال شاہ کو تفصیلی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یوم آزادی تک قومی ترانے کی اصلی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دے دی جائے گی۔