ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی

فیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی

بدھ 21 جون 2017 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)سپریم کورٹ کے حکم پر ایف آئی اے نے پاناما کیس میں ایس ای سی پی کی جانب سے مبینہ طور پر ریکارڈ میں ردوبدل کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روزپاناما عملدر آمد کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے ایس ای سی پی پرریکارڈ میں تبدیلی کے الزام کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا تھافیصلے کی روشنی میں ایس ای سی پی کے خلاف ایف آئی اے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں انکوائری درج کرلی گئی ہے جبکہ ایف آئی اے کے دو ڈائریکٹرزحضرت علی اورمقصود الحسن پر مشتمل انکوائری ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے باقاعدہ طور پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔