پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد میں اپنی حدود میں ایرانی ڈرون مارگرا یا ،طیارہ پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ، ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کر لیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا کابیان

بدھ 21 جون 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہاہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں پاکستان ایران بارڈر پر پنجگور کے قریب ایرانی ڈرون مارگرا یا ، ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نفیس زکریا نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی حدود کے اندر ایرانی ڈرون مارگرادیا ۔ ڈرون کو 19جون کو مارگرایا گیا ۔ ایرانی ڈرون پاکستانی حدود میں 4کلومیٹر اندر تھا ۔ پاکستان نے ایرانی حکام سے معلومات کا تبادلہ کر لیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈرون طیارے کی پرواز سے متعلق پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا ۔