کسی سے انتقام نہیں لینا ، جے آئی ٹی میں پیش ہوکر وہی کہوں گا جو سچ ہوگا ، رحمن ملک

اپنی رپورٹ کی کاپی منگوائی ہے، دیکھ رہا ہوں اس میںکوئی تبدیلی تو نہیں کی گئی، جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنماء کے طور پر نہیں، سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے طور پر پیش ہورہا ہوں، سابق وزیر داخلہ کلبھوشن یادیو کے مقدمے کو جلد نمٹانے کیلئے حکومت عالمی عدالت میں درخواست دے،‘ میثاق جمہوریت اس دن دفن ہوگیا تھا جب نواز شریف کالی ٹائی اور کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے روزے سے کہتا ہوں کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف میں کوئی مک مکا نہیں ہے،عوام کی خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں، بے نظیر کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد پریس کانفرنس

بدھ 21 جون 2017 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوکر وہی کہوں گا جو سچ ہوگا میں نے کسی سے انتقام نہیں لینا اور میں اپنی رپورٹ پر قائم ہوں۔ میں نے اپنی رپورٹ کی کاپی منگوائی ہے اور دیکھ رہا ہوں کہ اس میںکوئی تبدیلی تو نہیں کی گئی۔

جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنماء کے طور پر نہیں بلکہ سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کے طور پر پیش ہورہا ہوں۔ کلبھوشن یادیو کے مقدمے کو جلد نمٹانے کیلئے حکومت عالمی عدالت میں درخواست دے لگتا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں کلبھوشن یادیو کا فیصلہ نہیں ہوسکے گا‘ میثاق جمہوریت اس دن دفن ہوگیا تھا جب نواز شریف کالی ٹائی اور کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے۔

(جاری ہے)

میں روزے سے کہتا ہوں کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف میں کوئی مک مکا نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا کانفرنس سے پہلے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اتنے سال گزر گئے ہیں ابھی تک بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکا انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کے کیس کی طرح بے نظیر بھٹو کے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے ۔

سپریم کورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کیس کا بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو لوگ بھول گئے ہیں لیکن میں نہیں بھولا موجودہ حکومت کو چاہیے کہ کیس کی جلدی سماعت کیلئے اضافی فیس دے کر فیصلہ جلد کروائے انہوں نے کاہ کہ میں نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا تھا کہ عوام کی خواہش ہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں لیکن انہوں نے ایس انہیں کیا میں جے آئی ٹی میں پیپلزپارٹی کے رہنماء کے طورپر پیش نہیں ہوں گا بلکہ بطور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہوں گا پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کیس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

میں ملک سے باہر تھا اور سمن ملا کہ آپ 13 تاریخ کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں تو میں نے جے آئی ٹی سے استدعا کی کہ میں 13 کو نہیں آسکتا مجھے 20 تاریخ کے بعد کی تاریخ دی جائے جس پر 23 تاریخ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا نام پانامہ کیس میں نہیں ہے اور نہ ہی کوئی آصف شور کمپنی ہے۔ اگر کوئی ثابت کردے کہ میرا نام پانامہ میں ہے تو مین گھر چلا جائوں گا۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس کی دستاویزات کا جائزہ لے رہا ہوں جو سچ ہوگا وہ ہی جے آئی ٹی کو بتائوں گا۔ یہ کیس وزیراعظم کے خاندان کا ہے اس پر ان کے خاندان اور ان کے ۔۔۔۔۔ کو سامنے آنا چاہیے اس میں پارٹی کو آگے نہیں آنا چاہیے۔ مجھے ڈرانے دھماکین کی کوشش کی جارہی ہے کہ تمہاری زبان کھینچ لیں گے لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں میرٹ کو فالو کروں گا جو سچ ہوگا وہی کہوں گا۔

پارٹی نے مجھے کہا ہے کہ اگر کہیں تو آپ کے ساتھ لوگوں کو بھیج دیتے ہیں ۔ اہہوں نے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقات دو مراحل میں ہوئی ہیں ۔ میں بیرون ملک سے تمام خط و کتابت ایف آئی اے کے آفیسر کی حیثیت سے کی ہے۔ اس مقدمے کی تمام تفصیلات جانتا ہوں اور جے آئی ٹی کو اس سے آگاہ کروں گا۔ حدیبیہ پیپر ملز کی پانچ ایف آئی آر ہوئیں اور عدالت میں مقدمہ چلا ۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر اور آصف علی زرداری کے خلاف گواہ بنانے کیلئے مجھے انتقام کا نشانہ بنایا گیا دھرنے کے وقت ایمپائر کوئی اور بننا چاہتا تھا اور آصف علی زرداری ایمپائر بن گئے ۔ پی ٹی آئی کو دیکھ کر ایسے لگتا ہے کہ عمران خان پیپلزپارٹی میں چلے گئے ہیں۔ عید کے بعد بڑے سیاسی نام پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے بے نظیر بھٹو کے دور میں سترہ لوگ بھاگ گئے تھے لیکن پھر بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی۔ پیپلزپارٹی کا مستقبل تاب ناک ہے جب کمپین شروع کریں گے تو بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے۔