عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کامشاورتی اجلاس ،پاناماجے آئی ٹی پرتبادلہ خیال

عیدالفطرکے بعدحکومت کیخلاف تحریک چلانے کافیصلہ، شریف فیملی کیلئے پاناماکیس ناقابل دفاع ہوچکا،جے آئی ٹی کودینے کیلئے ثبوت نہیں ہیں،سپریم کورٹ اورجے آئی ٹی پردباؤبرداشت نہیں کرینگے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

بدھ 21 جون 2017 16:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جون ء): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پاناما جے آئی ٹی پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کی رہائشگاہ بنی گالہ میں پارٹی اجلاس میں جہانگیرترین، اسدعمر، فواد چوہدری اور نعیم الحق سمیت دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عیدالفطرکے بعدحکومت کیخلاف بھرپورتحریک چلانے کی حکمت عملی وضع کی گئی،اورپاناماکیس کی تیسری رپورٹ پربھی غورکیاگیا۔اس موقع پرعمران خان نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پردباؤبرداشت نہیں کرینگے۔شریف فیملی کیلئے پاناماکیس ناقابل دفاع ہوگیاہے۔شریف فیملی کیلئے جے آئی ٹی کودینے کیلئے ثبوت نہیں ہیں۔شریف فیملی کیخلاف بے شمارکرپشن کیسززیرالتواء ہیں۔حکومت عدلیہ اور جے آئی ٹی پرچڑھائی مہنگی پڑے گی۔لیکن سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی پردباؤبرداشت نہیں کرینگے۔