قومی تنصیبات پرحملے کرانے والے قومی مجرم ہیں،امیرمقام

اگرتبدیلی کے پولیس انکوروکنے سے عاری ہے توپشاورہائیکورٹ کوعوام کی بہترمفادمیں انکے خلاف سوموٹوایکشن لیناچاہئے اورقومی مجرموںکوقرارواقعی سزادینی چاہئے،28مئی1998یوم آزادی کے بعد پاکستان کادوسرااہم ترین دن ہے،قوم ہمیشہ محمدنوازشریف کی دلیرانہ فیصلہ یادرکھے گی،خیبرپختونخوامیںصفرکارکردگی والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے گرڈسٹیشن اورقومی تنصیبات پرحملے کرارہے ہیں،انجینئر امیر مقام

اتوار 28 مئی 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام کہاہے کہ قومی تنصیبات پرحملے کرانے والے قومی مجرم ہیں،اگرتبدیلی کے پولیس انکوروکنے سے عاری ہے توپشاورہائیکورٹ کوعوام کی بہترمفادمیں انکے خلاف سوموٹوایکشن لیناچاہئے اورقومی مجرموںکوقرارواقعی سزادینی چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ28مئی1998یوم آزادی کے بعد پاکستان کادوسرااہم ترین دن ہے،قوم ہمیشہ محمدنوازشریف کی دلیرانہ فیصلہ یادرکھے گی،خیبرپختونخوامیںصفرکارکردگی والے اپنی نااہلی چھپانے کیلئے گرڈسٹیشن اورقومی تنصیبات پرحملے کرارہے ہیں،خوانخواستہ اگرکوئی ناشوگوارواقعہ رونماہواتوحملے کے ہدایت کار ذمہ دارہوںگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے واپڈاہائوس پشاورمیںاعلیٰ سطح اجلاس کے بعدہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بعد ازاں انجینئرامیرمقام نے 28مئی یوم تکبیرکے مناسبت کے حوالے سے ایک پروقارتقریب سے بھی خطاب کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ 50فیصدسے زیادہ نقصان والے بجلی صارفین جن پراب16سی20گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے کم کرکے 4سی6 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوگی،400فیڈرایسے ہیںجونہ صرف اوورلوڈ ہیںبلکہ ان پر نقصانات50فیصدسے کہیںزیادہ ہے اوروہاںنئے فیڈرلگانے پربھی پابندی ہے تاہم میںعوام کے بہترمفاداور ریلیف پہنچانے کیلئے ان علاقوںمیںفیڈرلگانے کی پابندی اٹھاکروہاںنئے فیڈرلگانے کااعلان کرتاہوں،خیبرپختونخوامیںچارنئے 220-KVAگرڈسٹیشن پرکام برق رفتاری سے جاری ہے سے اوورلوڈنگ کامسئلہ حل ہوجائیگا۔

انہوںنے کہاکہ گولن گول اور بشام الائی دوبیرسے سوات دیرکولنک کیاجارہاہے،قومی تنصیبات کسی فردکی ملکیت نہیںبلکہ یہ قومی اثاثہ جات ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت انشاء اللہ مئی2018تک سسٹم میں18ہزار میگاواٹ بجلی شامل کریگی جس سے سسٹم میںٹوٹل28ہزاربجلی آجائیگی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ آج قوم کارکردگی کی بنیادپریادکرتی ہے،جبکہ دوسری طرف عمران خان کی کارکردگی صفر ہے اورمحض الزام تراشیوںمیںمصروف ہے۔

انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک عوام خدمت میںنہیںصرف جوڑتوڑکاماہرہے مگرانکاوقت اب گزرچکاہے اب لوگ صرف کارکردگی کی بنیادپرووٹ دیںگے اور2018 میںکارکردگی دکھانے والوںکوووٹ دیںگے۔انجینئرامیرمقام ینگ ڈاکٹرزکے احتجاجی کیمپ بھی گئے اورانکے ساتھ یکجہتی کااظہاربھی کیا۔

متعلقہ عنوان :