سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کے الزام میں پیر عید گاہ شریف کا بیٹا ساتھیوں سمیت گرفتار

انسداد دہشت گردی عدالت سے 20دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا

اتوار 28 مئی 2017 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کرنے کے الزام میں پیر عید گاہ شریف کے بیٹے کو ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے انسداد دہشت گردی کورٹ سے 20دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر حسان الحسیب الرحمان اور ان کے ساتھیوں پر تھانہ منڈی کالوکی ضلع حافظ آباد میں مقدمہ نمبر136درج کر لیا گیا مقدمے میں انسداددہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہے سپریم کورٹ کے جج سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی لاہور سے اسلا م آباد آرہی تھی کہ موٹر وے پر کسی بات پر تنازعہ ہو ا اور پیر حسان کی گاڑی میں سوار افراد نے سپریم کورٹ کے جج کی گاڑی پر حملے کی کوشش کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق جسٹس سردار طارق مسعود اور ان کی فیملی کو ہراساں کیا گیا جسٹس طارق کی جانب موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی گئی جس پر موٹر وے پولیس نے ناکہ بندی کر کے پیر حسان اور ان کے ساتھیوں کی گاڑیاں روک لی تفتیشی افسر محمداسلم کے مطابق سجادہ نشین کو ان کے چھے ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جن کو گوجرانوالاانسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کر کے بیس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے ۔


متعلقہ عنوان :