وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

، جامشورو کی نیشنل گرڈ اسٹیشن کی پانچ سو ہائی ٹرانسمیشن کی لائن ٹرپ ہونے سے سندھ بھر کے 13سے زائد اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے

اتوار 28 مئی 2017 21:20

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ میں کمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، جامشورو کی نیشنل گرڈ اسٹیشن کی پانچ سو ہائی ٹرانسمیشن کی لائن ٹرپ ہونے سے سندھ بھر کے تیرا سے زائد اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے، رمضان المبارک کا پہلا روزے کی نماز تراویح اور سحری شہریوں نے اندھیرے میں کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات میں واضع کمی کے اعلانات دھرے کے دھرے رہ گئے، جامشورو فیڈر کی پانچ سو ہائی ٹرانسمیشن کی لائن ٹرپ ہونے سے سندھ بھرکے تیرا اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے جس کے باعث ضلع بدین کے شہریوں نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ بھی اندھیرے میں رکھا اور اندھیرے میں ہی کھولا، بجلی کا بڑا بریک ڈان ہونے کے باعث ضلع بدین میں پہلے 15گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کے بعد وقفے وقفے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس کے باعث انسانی اور کاروباری زندگی شدید متاثر ہوکر رہ گئی، وفاقی حکومت کی جانب لوڈ شیڈنگ میں کمی کے جو دعوے کیئے گئے ہیں ان پر کہیں بھی عمل ہوتا دکھائی نہیں دیتا جس کے باعث روزیداروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاجبکہ گرمی کی شدت میں بھی بے پنا اضافہ ہوچکا ہے جس کے باعث گرمی کی درجہ حرارت روزانہ44تک جاپہنچتی ہے اور لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری دوھرے عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں، بدین کے شہریوں نے حکومت پاکستان اور واپڈ کے اعلی عملداروں سے اپیل کی ہے کہ خدا کا خوف کرکے کم سے کم رمضان المبارک کے مہینے میں تو لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے تاکہ اس ماہ مبارک میں شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :