عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے ،ْعمران خان

کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا ،ْچیئر مین پی ٹی آئی

اتوار 28 مئی 2017 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے برہان وانی کے جانشین سمیت 11 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے۔ایک بیان میں عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے ،ْبھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے برعکس مسئلہ کشمیر کا کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کشمیری عوام کی حق خود اداریت کی جدوجہد کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔انہوں نے عالمی اداروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی سیاست میں بھارت کو کشمیریوں پر بے جا ظلم و ستم ڈھانے کی اجازت ہے تاہم ہم ایسا نہیں ہونے نہیں دیں گے۔گزشتہ روز بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ وادی کے علاقے بارہ مولا میں برہان وانی کے قریبی ساتھی سمیت 11 افراد کو شہید کردیا تھا جس کے بعد وہاں ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔