مالاکنڈ، واپڈا آفس پر حملہ کرنے والے مشیر وزیراعلی اور ایم این اے رہا

اتوار 28 مئی 2017 22:30

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)مالاکنڈ میں واپڈا آفس پر حملے کی قیادت کرنے پر گرفتار ہونیوالے مشیر وزیر اعلی اور ایم این اے جنید اکبر کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلی کے مشیر اور ایم این اے کی قیادت میں مظاہرین نے واپڈا آفس پر دھاوا بولا، دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ریکارڈ، کمپیوٹرز اور فرنیچر کو جلا دیا جس کے بعد لیویز حکام نے شکیل خان اور جنید اکبر کو حراست میں لیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماں کو 24 گھنٹے حراست میں رکھنے کے بعد اتوار کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :