حکومت کی جانب سے شہریوں کو عید سے پہلے عیدی ملنے کا امکان

، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کی سمری تیار ،پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ80پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپیہ 50پیسے فی لٹر کمی کی سمری (آج) وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31مئی کو ہو گی

اتوار 28 مئی 2017 18:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)حکومت کی جانب سے شہریوں کو عید سے پہلے عیدی ملنے کا امکان ہے، پٹرول، ہائی سپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں یکم جون سے کمی کی سمری تیار ،پٹرول کی قیمت میں2روپے 10پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1روپیہ80پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1روپیہ 50پیسے فی لٹر کمی کی سمری (آج)پیر کو وزارت خزانہ کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31مئی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لٹر کمی متوقع ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.50 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 3.00 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کو(آج)پیر کو ارسال کی جائے گی جس کی منظوری 31 مئی کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :