صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش

ہفتہ 27 مئی 2017 20:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان صدر کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کی تنخواہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی ماہانہ تنخواہ 16 لاکھ روپے نہیں بلکہ 80 ہزار روپے ماہانہ ہے۔ صدر مملکت کی تنخواہ کے حوالے سے غلط افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ صدر مملکت کی تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ صدر مملکت کی تنخواہ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 1 لاکھ 30 ہزار روپے ماہانہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :