ایم کیو ایم کے رہنما مہر شہزاد کی ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت

ہفتہ 27 مئی 2017 19:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) ایم کیو ایم کے رہنما مہر شہزاد نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کو زبردست سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما مہر شہزاد نے پارٹی کو خیرآباد کہہ دیا ہے۔ مہر شہزاد نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔