نتھیا گلی میں عمران خان عوام عوام میں گھل مل گئے، پک اپ گاڑی پر بھی سفر کیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ہفتہ 27 مئی 2017 21:53

نتھیا گلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) عمران خان کی پک اپ گاڑی میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نتھیا گلی جا پہنچے ہیں۔ نتھیا گلی میں عمران خان بنا پروٹوکول اور سیکورٹی کے عام عوام میں گھل مل گئے۔ عمران خان نے ایک لوکل پک اپ گاڑی میں سفر بھی کیا۔ عمران خان کی پک اپ گاڑی میں سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔