بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کا احتجاجی مظاہرہ ، احتجاج ریکارڈ کرانے واپڈا آفس پہنچ گئے

اہلکارو ں کے ساتھ تلخ کلامی پر مظاہرین مشتعل ہو گئے وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان اور رکن قو می اسمبلی جنید اکبر کی بٹ خیلہ میں دوران گر فتاری میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 مئی 2017 22:17

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان اور رکن قو می اسمبلی جنید اکبر نے بٹ خیلہ میں دوران گر فتاری میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بیس بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام بٹ خیلہ میں پر امن مظاہرے کے بعد اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے جب واپڈا آفس گئے تو وہاں پر اہلکاروں نے انھیں بر ابھلا کہا جس پر مظاہرین مشتعل ہو گئے جبکہ لیویز فورس نے شرکا پر فائرنگ بھی کی واپسی پر اے سی اور لیویز اہلکاروں نے ہمارا راستہ روکااور ہمیںبٹ خیلہ تھانہ لے آئے تاہم یہ لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے ظلم کے خلاف پر امن احتجاج تھاانھوں نے کہا کہ واپڈا کے معمولی اہلکار سے لے کر واپڈا چیف تک سب کے سب کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث ہیںجس کی وجہ سے واپڈا کی حا لت انتہائی خراب ہو چکی ہے جنید اکبر نے کہا کہ پورے ملک اور خصو صا صوبے میں سب سے زیادہ ریکوری ملاکنڈ سے ہورہی ہے جبکہ ضلع کے تین بجلی گھر ملک وقوم کو121میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں مگر سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ بھی ملاکنڈ میں ہو رہی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ہم نے اس سلسلے میں اسمبلی سمیت ہر فورم پر بات کی ہے مگر ہمارے ساتھ بے انصافی بند نہیں ہو رہی انھوں نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے نیب ذدہ افسر کو واپڈا چیف لگاکر اس اہم ادارے کا ستیاناس کر دیا ہے انھوں نے کہاکہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں جبکہ گرفتاریوں اور جیلوں سے ڈرنے والے نہیں۔