آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں بدستور سیاسی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری

پیر 22 مئی 2017 22:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں بھی بدستور اپنی سیاسی سرگرمیوں کو بھر پور طریقے سے جاری رکھا ہوا ہے پیر کو دونوں پارٹی رہنمائوں نے پیر کو بلاول ہائوس میں سیاسی اعتبار سے بڑامصروف دن گزارا۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری سے عوامی نیشنل پارٹی بلوچسان کے مرکزی رہنمائوں پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی جن میں فاروق آغا، بلال آغا، پی پی بلوچستان کے رہنماملک قیوم کاکڑ، ڈاکٹر گوہر خان کاکڑ، ناصر آغا، لالہ یوسف خان خلجی،شمس اللہ کاکڑ اور ظہور آغا شامل تھے۔

اسی دوران آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن اور سندھ کے سینئر رہنما پیر مظہر الحق نے بھی ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جبکہ بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی کے کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سہراب خان سرکی اور پیپلز پارٹی شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے جنرل سکریٹری سرفراز راجڑ نے بھی ملاقات کی اور ان سے سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں۔