مشال خان کے قاتلو ں کو انجام تک پہنچایا جائے، والد

جمعرات 18 مئی 2017 16:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء)مقتول مشال خان کے والد اقبال خان نے حکو مت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس قتل میں ملوث اصل مجرمان کو انجام تک پہنچایا جائے۔انہوں نے یہ مطالبہ کیا کہ توہین مذہب کے الزام میں میرے بیٹے مشال کے قتل کے بعد پولیس نے ویڈیو کی مدد سے کچھ لوگوں کو پکڑا ہے لیکن مشال قتل کے ماسٹر مائنڈ ابھی تک قانون کی گرفت سے باہر ہیں جو انتہاہی قابل افسوس ہے ملوث اصل مجرموں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔

(جاری ہے)

مشال خان کے والد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مشال خان کے قتل کے بعد میری بچیاں ابھی تک کالج اور یونیورسٹی نہیں گئیں کیوں کہ یہاں ایک خوف کی فضا قائم ہے گاؤں کو لوگوں نے اس غم میں بہت سہارا دیا لیکن مشال کے بعد ہم اپنے مزید بچوں اور بچیوں کو وحشت کا دنشانہ بنتے نہیں دیکھ سکتے لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ طلبہ و طالبات کے تحفظ فراہم کرے تاکہ یقینی پُرامن ماحول میں وہ اپنی تعلیم پر توجہ سے سکیں کیوں کہ تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ لیکن انسانی زندگی کا تحفظ اور بقاء کہیں زیادہ اہمیت کی حامل ہے