قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ،ْ کلبھوشن کیس میں فیصلہ بیرونی کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھ کر کیا جائیگا ،ْوزیر دفاع

ابھی عبوری فیصلہ آیا ہے ،ْکیس کے مندرجات پر ابھی تو بحث ہی نہیں ہوئی ہے ،ْعبوری فیصلے کو کسی کی ہار یا جیت نہیں کہا سکتا ہے ،ْخواجہ آصف

جمعرات 18 مئی 2017 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ،ْ کلبھوشن کیس میں فیصلہ بیرونی کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھ کر کیا جائیگا ۔عالمی عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پر عبوری فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہماری سب سے اولین ترجیح ہماری قومی سلامتی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان کی قومی سلامتی سب سے مقدم ہے کلبھوشن کیس میں فیصلہ بیرونی کے بجائے قومی سلامتی کو دیکھ کر کیا جائیگا۔وزیر دفاع نے کہاکہ کلبھوشن پر ابھی صرف عبوری فیصلہ ہے کیس کے مندرجات پر ابھی تو بحث ہی نہیں ہوئی ہے انہوںنے کہاکہ عالمی عدالت کی جانب سے ابھی تو صرف عبوری حکم آیا ہے ،ْ عبوری فیصلے کو کسی کی ہار یا جیت نہیں کہا سکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ابھی تو صرف فوری سزائے موت پر حکم امتناع آیا ہے ،ْکلبھوشن کی سزائے موت پر حکم امتناع تو بس رسمی ہے۔