وزیر اعظم پاکستان کی ہانگ کانگ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے ہانگ کانگ اور پاکستان کو تعلقات کی مضبوطی کیلئے اقتصادی شراکت داری قائم کرنی چاہئیے، وزیر کامرس خرم دستگیر خان

جمعرات 18 مئی 2017 22:53

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے،پاکستان کے وزیر کامرس خرم دستگیر خان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ دیر پا تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ ہم اقتصادی طور پر شراکت داری قائم کریں، پاکستان ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج سے توانائی کے اہم منصوبوں کے لئے استفادہ کرنا چاہتا ہے، تفصیلات کے مطابقپاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ہانگ کانگ کے دورہ کے دوران وہاں کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ اور پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

(جاری ہے)

ہانگ کانگ کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے موجود مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئیے۔پاکستان کے وزیر کامرس غلام دستگیر خان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ دیر پا تعلقات کیلئے ضروری ہے کہ ہم اقتصادی طور پر شراکت داری قائم کریں۔ ہمیں امید ہے کہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار چینی کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے بنیادی ڈھانچہ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج سے توانائی کے اہم منصوبوں کے لئے استفادہ کرنا چاہتا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :