ہمیںمل جل کر معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے، میجر جنرل آصف غفور

جمعرات 18 مئی 2017 23:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل ‘میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہمیںمل جل کر معاشرے سے انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے۔وہ جمعرات کو راولپنڈی میں ’انتہاپسندی کو مسترد کرنے میں نوجوانوں کے کردار ‘کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ریاست اور ہر فرد کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اپنے دائرہ کار میں نوجوانوں کو اس خطے سے محفوظ رکھیں۔اس عمل میں خطرے کی نشان دہی اور ردعمل کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ دیگر کی طرح فوجی جوانوں کا بھی پاکستان کے لیے دی گئی قربانیوں میں بڑا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں میں جانوں کی قربانی دینے والوں میں 90 فیصد حصہ نوجوان سپاہیوں اور افسروں کا ہے۔