یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے،آرمی چیف

اب دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں آپریشن رد الفساد کے تحت کی جا رہی ہیں ، بڑے آپریشنوں کے بعد بچے کھچے دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں انتہا پسندی مشترکہ خطرہ ہے ،فوج دہشت گردوں سے لڑتی ہے، دہشتگردی،انتہاپسندی کوشکست دیناقانون نافذکرنیوالے اداروں،معاشرے کاکام ہے، بحیثیت قوم ہم دہشتگردی کیخلاف بہادری سے لڑے اوربے مثال قربانیاں دیں ایک دہائی بعدیا تو ہم نوجوانوں کے درست راستہ چننے سے فائدہ اٹھائیں گے، نوجوان انتہا پسندی کاشکارہوئے تو10سال بعد نقصانات ہمیں اٹھاناپڑیں گے،جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب

جمعرات 18 مئی 2017 23:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ مئی ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، اب دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں آپریشن رد الفساد کے تحت کی جا رہی ہیں ، بڑے آپریشنوں کے بعد بچے کھچے دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،انتہا پسندی مشترکہ خطرہ ہے ،فوج دہشت گردوں سے لڑتی ہے، دہشتگردی،انتہاپسندی کوشکست دیناقانون نافذکرنیوالے اداروں،معاشرے کاکام ہے، بحیثیت قوم ہم دہشتگردی کیخلاف بہادری سے لڑے اوربے مثال قربانیاں دیں، ایک دہائی بعدیا تو ہم نوجوانوں کے درست راستہ چننے سے فائدہ اٹھائیں گے، نوجوان انتہا پسندی کاشکارہوئے تو10سال بعد نقصانات ہمیں اٹھاناپڑیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بہادر، پٴْرعزم ، پیشہ ور فوج کی سربراہی کا موقع ملنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، قوم کی حمایت کے بغیر پاک فوج کی کامیابی ممکن نہیں تھی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حمایت پرمعاشرے کے ہرطبقے کا شکرگزارہوں۔ آرمی چیف نے کہا کہ قوم کامستقبل ہمارے نوجوانوں کے راستے کے انتخاب سے جڑا ہے، ہم اس وقت دو راہے پر کھڑے ہیں ، ایک دہائی بعدیا تو ہم نوجوانوں کے درست راستہ چننے سے فائدہ اٹھائیں گے، نوجوان انتہا پسندی کاشکارہوئے تو10سال بعد نقصانات ہمیں اٹھاناپڑیں گے،شناخت،اقدارکاواضح تصورنہ رکھنے والے نوجوان انتہا پسندی کی طرف مائل ہوتے ہیں، تاریخی اورآبادیاتی لحاظ سے پاکستان نوجوان قوم ہے،ہماری نصف سیزائدآبادی 25سال سیکم عمرنوجوانوں پرمشتمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کا ٹھکانوں سے صفایاکرکے دنیا کیلیے مثال قائم کی، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ہماری کامیابی دنیا نے تسلیم کی ہے، قانون نافذکرنی والے اداروں،میڈیانے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی میں مستقل حمایت کی،یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے، اب دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں آپریشن رد الفساد کے تحت کی جا رہی ہیں ، بڑے آپریشنوں کے بعد بچے کھچے دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،انتہا پسندی مشترکہ خطرہ ہے ،فوج دہشت گردوںسے لڑتی ہے، دہشتگردی،انتہاپسندی کوشکست دیناقانون نافذکرنیوالے اداروں،معاشرے کاکام ہے، بحیثیت قوم ہم دہشتگردی کیخلاف بہادری سے لڑے اوربے مثال قربانیاں دیں ہیں