وزیراعظم محمدنوازشریف سے وزیرداخلہ کی ملاقا ت،ڈان لیکس ایشوپرتبادلہ خیال

وزیراعظم کی چوہدری نثارکونوٹیفکیشن پرفوج کےتحفظات دورکرنےکی ہدایت،حکومت کل یاپرسوں ڈان لیکس کامکمل نوٹیفکیشن جاری کریگی،جس میں کس نےکیاکرداراداکیا،سب عیاں ہوجائےگا،ذرائع

پیر 8 مئی 2017 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء): وزیراعظم محمدنوازشریف نے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ملاقا ت کی،جس میں ڈان لیکس کے نئے نوٹیفکیشن سے متعلق مشاورت کی گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثارکے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پروزیراعظم نوازشریف نے نئے نوٹیفکیشن پرفوج کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت بھی کی۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے چوہدری نثارعلی خان کی گزشتہ روزبھی ڈان لیکس ایشوپرملاقات ہوئی تھی۔جس میں ڈان لیکس کانیانوٹیفکیشن آئندہ 2روزمیں جاری کرنے کافیصلہ کیاگیاتھا۔ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کل یاپرسوں ڈان لیکس کامکمل نوٹیفکیشن جاری کردے گی۔جس میں کس نے کیاکرداراداکیاسب عیاں ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :