یکم رمضان 28 مئی اتوار کو ہوگا‘ماہر فلکیات

ملک میں کسی بھی مقام پر رمضان کا چاند جمعہ 26 مئی کو نظر آنے کا قطعی امکان نہیں ہے‘گفتگو

پیر 8 مئی 2017 18:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)ماہر فلکیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور یکم رمضان اتوار 28مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ماہرفلکیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ جمعہ 26 مئی بمطابق 29 شعبان کوملک کے کسی بھی حصے میں چاند کی رویت کا امکان نہیں ہے اور رمضان کے چاند کی واضح رویت ہفتہ 27 مئی کو ہی ممکن ہے جبکہ خطے کے دیگرممالک بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی جمعہ کو چاند کی رویت نہیں ہوگی تاہم سعودی عرب میں ہفتہ کویکم رمضان ہوسکتا ہے،مزیدبراں افریقہ اورامریکہ کے وسطی اورجنوبی علاقوں میں جمعہ کو چاند کی رویت ممکن ہے۔