گوگلی اور بائونسرز کے عادی ہو چکے اب ڈر نہیں لگتا ، اللہ بہتر کریگا ،جے آئی ٹی کا نتیجہ جلد آجائیگا ‘سردار ایاز صادق

عمران خان بہت باتیں کرتے ہیں پھر واپس لے لیتے ہیں ، میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر جیت ہو گی افغانستان کی طرف سے حملے کی شدید مذمت ،وہاں سے امن کا تاثر لیکر آئے ،بارڈر فینسنگ سے متعلق مثبت جواب نہیں دیا گیا تھا‘ سپیکر قومی اسمبلی

پیر 8 مئی 2017 19:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغانستان کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امن کا تاثر لیکر آئے ،بارڈر فینسنگ سے متعلق مثبت جواب نہیں دیا گیا تھا، ہم گوگلی اور بائونسرز کے عادی ہو چکے ہیں اب ڈر نہیں لگتا ، اللہ بہتر کرے گا اور جے آئی ٹی کا نتیجہ جلد آجائیگا لیکن یہاں میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی ، 2018ء میں کارکردگی کی بنیاد پر جیت ہو گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی انتخابابی حلقے میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ جب لاہور میں ہوتا ہوں تو زیادہ وقت اپنے حلقے میں گزارتا ہوں اور لوگوں کے مسائل سن کر ان حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

عمران خان بہت باتیں کرتے ہیں اور پھر واپس لے لیتے ہیں لیکن یہاں میں نہ مانوں کی سیاست نہیں چل سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کارکردگی کی بنیاد پر ہوں گے ،پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ سوچ سمجھ کر ووٹ دیں گے اور مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر کارکردگی کی بنیاد پر ہی جیتے گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم گوگلی اور بائونسرز کے عادی ہو چکے ہیں ، اب ڈر نہیں لگتا ، اللہ بہتر کرے گا اور جے آئی ٹی کا فیصلہ جلد آجائے گا ۔

سردار ایاز صادق نے افغانستان کی طرف سے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں 6گھنٹے کی ملاقات میں امن کی بات ہوئی اور ہم یہ تاثر لیکر واپس آئے کہ افغانستان والے امن چاہتے ہیں ۔ بارڈر فینسنگ سے متعلق افغانستان نے مثبت جواب نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی سی پیک منصوبے پر 55ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہے اور ایران نے بھی چین پاک اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، ایران جانتا ہے کہ کس ہمسائے کی کیا اہمیت ہے ۔