چینی سفیرنے کہابھارتی تحفظات پرسی پیک کانام تبدیل ہوسکتاہے،بھارتی میڈیا

بھارت میں چینی سفیرکاسی پیک کانام تبدیل کرنےکامبینہ بیان،پاکستان نےچینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔میڈیارپورٹس

پیر 8 مئی 2017 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء): بھارت نے سی پیک کی جلن اور حسدمیں نیاشوشہ چھوڑدیاہے۔بھارتی اخبارنے شوشہ چھوڑاہے کہ بھارت میں چینی سفیرکی جانب سے سی پیک کانام تبدیل کرنے کامبینہ بیان دیاگیا،جس پرپاکستان نے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرلی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی اخبارنے دعویٰ کیاہے کہ چینی سفیرنے کہا کہ سی پیک کانام بدلنے پرغورہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبارکاکہناہے کہ چینی سفیرنے کہا کہ بھارتی تحفظات پرسی پیک کانام تبدیل ہوسکتاہے۔جس پرپاکستان نے چینی سفارتخانے سے وضاحت طلب کرلی۔وفاقی وزارت منصوبہ بندی کاکہناہے کہ سی پیک کانام بدلنے کی کوئی تجویززیرغورنہیں ہے۔واضح رہے بھارت کی پاک چائنااکنامک کوریڈورپراجیکٹ نے نیندیں حرام کی ہوئی ہیں۔بھارتی حکمران خواب میں بھی سی پیک کی کامیابی دیکھ کرکھلبلاکراٹھ جاتے ہیں،اور سی پیک کیخلاف منفی پروپیگنڈاشروع کردیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :