وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی مداخلت ،صوبائی وزیرشاہ فرمان نے نگہت اورکزئی سے متعلق کہے اپنے الفاظ واپس لے لئے

پیر 8 مئی 2017 22:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)وزیراعلیٰ پرویزخٹک کی مداخلت پر صوبائی وزیرشاہ فرمان نے نگہت اورکزئی سے متعلق کہے اپنے الفاظ واپس لے لئے اسمبلی اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر محمدعلی شاہ باچہ کی موجودگی میں نگہت اورکزئی اور شاہ فرمان کیساتھ ملاقات کی دونوں کے درمیان صلح ہوجانے کے بعداسمبلی اجلاس کے دوران صوبائی وزیرشاہ فرمان نے کہاکہ میرے الفاظ اگرکسی کوبرے لگے ہوں تو وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں انہوں نے وضاحت کی کہ چوتھی دفعہ ان کے محکمے پبلک ہیلتھ کے متعلق خواتین احتجاج کررہی تھیں خواتین کے متعلق انہوں نے اس وقت جوالفاظ کہے تھے وہ نیک نیتی پر مبنی تھے لیکن اگرکسی نے اس کی غلط تشریح کی تو وہ اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران فنڈزکی عدم فراہمی پر پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی اور صوبائی وزیر شاہ فرمان کے مابین ایک دوسرے کوغلط الفاظ کہے گئے تھے جس کے دوران انہوں نے نگہت اورکزئی کو کلمونہی کہہ کر پکاراتھا۔