پاکستان اور اومان کا تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے آ ئندہ چند روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا، پاک افغان سرحد پر کشیدگی بدقسمتی ہے ، افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ سفارت کاری کے ذریعے نشاندہی کرتے، دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی واضح ڈی مارکیشن موجود ہے، افغانستان نے مذاکرات کی بجائے فائرنگ کی، پاکستان اس قسم کی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتا،دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ جاری ہے ، پاکستان اور اومان نے تجارت‘ سرمایہ کاری‘ کلچر، عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ، مختلف شعبوں میں کئی ایم او یوز زیر غور ہیں، اومان پاکستان کا انتہائی قریبی میری ٹائم ہمسائیہ ہے،سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے مواقعوں سے استفادہ کر نے اور طریقہ کار وضع کرنے کے لئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اومان کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

پیر 8 مئی 2017 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) پاکستان اور اومان نے تجارت اور معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ پاکستان اور افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے آ ئندہ چند روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا، پاک افغان سرحد پر کشیدگی بدقسمتی ہے ، افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ سفارت کاری کے ذریعے نشاندہی کرتے، دونوں ملکوں کے درمیان سرحد کی واضح ڈی مارکیشن موجود ہے، افغانستان نے مذاکرات کی بجائے فائرنگ کی اور خلاف ورزی کی پاکستان اس قسم کی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتا، ،دونوں ملکوں کے درمیان اعلی سطح کا رابطہ جاری ہے ،پاکستان اور اومان نے تجارت‘ سرمایہ کاری‘ کلچر، عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، مختلف شعبوں میں کئی ایم او یوز زیر غور ہیں، اومان پاکستان کا انتہائی قریبی میری ٹائم ہمسائیہ ہے،سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے مواقعوں سے استفادہ کر نے اور طریقہ کار وضع کرنے کے لئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے، دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا جبکہ عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبدالله نے کہاکہ اومان پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے، دونوں ممالککے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے بڑے مواقع موجود ہیں،پاکستان اور اومان خطے میں امن اور استحکام کے لئے مل کر کوشش کررہے ہیں،سی پیک خطے کے مستقبل کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علاوی بن عبدالله نے دفتر خارجہ میں ملاقت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اومان کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط کرنے اور بڑھانے کے حوالے سے ایجنڈا پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

دونوں ممالک نے تجارت‘ سرمایہ کاری‘ کلچر عوامی سطح پر رابطوں کے فروغ سمیت علاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ مختلف شعبوں میں کئی ایم او یوز زیر غور ہیں۔ اومان پاکستان کا انتہائی قریبی میری ٹائم ہمسائیہ ہے۔ سی پیک کے تحت سرمایہ کاری اور تجارت کے حوالے سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ پاکتان اور اومان علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر مختلف امور پر ایک دوسرے کی سپورٹ کرتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اومان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ سالوں میں بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جیو اکنامک تعلقات ہیں۔ اومان علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں مثبت اور اہم کردار ادا کررہا ہے۔

علاقائی امن اور استحکام کے حوالے سے دونوں ممالک کے خیالات یکساں ہیں۔ سی پیک کے تحت پیدا ہونے والے مواقع سے استفادہ کے لئے اور طریقہ کار وضع کرنے کے لئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اومان کی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ اومان میں 0.25 ملین پاکستانی آباد ہیں اور پاکستان کے ورکرز کی یہ تیسری بڑی منزل ہے۔

امید ہے مستقبل میں تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ اومان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان آمد پر خوشی ہے شاندار استقبال پر شکر گزار ہوں پاکستان اور اومان کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔سی پیک منصوبہ سے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ اومان پاکستان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر مظالم کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اومان مسلم دنیا کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

اومان امن اور استحکام کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان اور اومان امن اور استحکام کے لئے مل کر کوشش کررہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور اومان کی تجارت ایک ارب ڈالر ہے اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے پاکستان کے فروٹ اور سبزیوں کو ایکسپورٹ بڑانے پر غور کررہے ہیں۔ اومان کے وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور اومان کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے بڑے مواقع موجود ہیں۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چمن بارڈر پر کشیدگی بدقسمتی ہے جو ہوا بدقسمتی ہے۔ افغانستان کو اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ سفارت کاری کے ذریعے نشاندہی کرتے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر واضح ڈی مارکیشن موجود ہے۔ افغانستان نے مذاکرات کی بجائے فائرنگ کی اور خلاف ورزی کی پاکستان اس قسم کی صورتحال کی اجازت نہیں دے سکتا آئندہ چند روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :