چمن سرحد پر جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے ، سرتاج عزیز

افغانستان سے کہا ہے کہ وہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے، مشیر خارجہ

پیر 8 مئی 2017 23:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چمن سرحد پر جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہوا ہے، افغانستان سے کہا ہے کہ وہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے، پیر کے روز اسلام آباد مین میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی شہری ڈاکٹر عظمی کے معاملے مین دفتر خارجہ بیان جاری کر چکا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے مطابق ڈاکٹر عظمی کو شادی کے بعد معلوم ہوا کہ ظاہر پہلے سے شادی شدہ ہے اور4بچوں کا باپ ہے، چمن سرحد پر افغانستان کی فائرنگ و گولہ بھاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ چمن سرحد پر جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے، افغانستان کو کہا ہے کہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے تو بہتر ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے دہشتگردوں کا پیچھا کرنے کے بیانات آتے رہتے ہیں، ایران سے بھی کہا ہے کہ اگر ایران کے پاس دہشتگردوں کی معلومات ہیں تو پاکستان کو فراہم کرے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :