پی ٹی آئی نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کارروائی میڈیا کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا

ڈان لیکس میں بڑے لوگوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم اس معاملے کو پانامہ کیس کی طرح منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے، فواد چوہدری

پیر 8 مئی 2017 23:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کارروائی میڈیا کے سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈان لیکس میں بڑے لوگوں کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم اس معاملے کو پانامہ کیس کی طرح منطقی انجام تک پہنچا کر رہیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف فواد چودھری پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان بیرون ملک سے پیسہ کما کر پاکستان منتقل کیاجبکہ پانامہ کیس ذاتی نہیں بلکہ وزیراعظم کیخلاف ہے ،یہی نہیں پی آئی ڈی میں سرکاری پیسوں سے پریس کانفرنس کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈان لیکس کی رپورٹ شائع نہیں کی جارہی اور اس میں ملوث بڑے ناموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن تحریک پانامہ کی طرح ڈان لیکس کو بھی منطقی انجا م تک پہنچائے گی۔