انتخابی حلقےکا4سال بعددورہ،عوام کاصوبائی وزیرخوراک قلندرخان پرحملہ

ہفتہ 6 مئی 2017 18:41

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء): خیبرپختونخواہ کے شہریوں نے 4سال بعدانتخابی حلقے میں آنے پرصوبائی وزیرخوراک قلندرخان پرحملہ کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صوبائی وزیرخوراک قلندرخان انتخاب جیتنے کے بعدگزشتہ چارسالوں سے انتخابی حلقے میں نہیں گئے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث عوامی ترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔عوام نے شدیداندازمیں غصہ نکالتے ہوئے گاڑی پرپتھراؤ کیااور شیشے توڑدیے۔ووٹرزنے کہا کہ آپ 4سال بعدحلقے میں کیا کرنے آئے ہو؟لوگوں نے صوبائی وزیرخواراک کیخلاف گوقلندرگوکے نعرے بھی لگائے۔دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔