شدیدگرمی:سکولوں میں 23مئی تا14اگست گرمیوں کی چھٹیوں کاامکان

ہفتہ 6 مئی 2017 20:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء): پنجاب میں گرمی کی شدت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیاہے،جس کے باعث نجی و سرکاری سکولوں میں 23مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں میں 23مئی تا14اگست تک گرمیوں کی چھٹیوں کافیصلہ کرلیاگرمیوں کی تعطیلات کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کوجلدارسال کردی جائیگی۔محکمہ تعلیم پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے بعدپنجاب بھرکے سرکاری و نجی سکولوں میں 23مئی کوچھٹیاں کردی جائینگی۔