ْتحریک انصاف حکومت کا انوکھا انصاف ،سابق ایم پی اے کی سفارش پر دو خواتین کو ٹرانسفر کردیا

ہفتہ 6 مئی 2017 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) تحریک انصاف حکومت کا انوکھا انصاف ،سابق ایم پی اے کی سفارش پر دو خواتین کو ٹرانسفر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

تبدیلی کی دعویدارصوبائی حکومت کا میرٹ کی بجائے سیاسی سفارش پر تقرریوں و تبادلوں کا انکشاف ہوا ہے، بٹگرام سے تعلق رکھنے والے سابق ایم پی اے تاج محمد ترناب کی سفارش پر خواتین ڈاکٹروں کا تبادلہ کردیا ٹرانسفر ہونے والی خواتین ڈاکٹرز میں ڈاکٹر سعیدہ یوسف اورآمنہ یوسف ہیں دونوں کو بٹگرام سے خیرآباد اور کوزہ بانڈہ تبدیل کیا گیا ہے۔