بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندرسنگھ کیطرف سے پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاںگیڈر بھبھکیوں سے زیادہ نہیں:شہبازشریف

بھارت پاکستان کی جان باز اور جذبہ شہادت سے سرشار افواج کی ہمت و مردانگی کا پوری طرح تجربہ کرچکا ہے پاکستانی عوام دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں،وزیراعلیٰ

ہفتہ 6 مئی 2017 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندرسنگھ کی طرف سے پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکیاںگیڈر بھبھکیوں سے زیادہ نہیں۔ آج یہا ںایک بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارت پاکستان کی جان باز اور جذبہ شہادت سے سرشار افواج کی ہمت و مردانگی کا پوری طرح تجربہ کرچکا ہے او راسے 1965 کی جنگ سے سبق حاصل کرنا چاہیے ۔

انہو ںنے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایوں کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم امریندرسنگھ جیسے بھارتی لیڈروںکے ایسے بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلی کی طرف سے اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان حالات کو معمول پرلانے کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ جہاں تک بھارتی وزیراعلی نے پاکستانی افواج پر اپنے فوجیو ںکی لاشوں کی بے حرمتی کا الزام بھی دہرایا ہے جس کی حیثیت ایک من گھڑت کہانی سے زیادہ نہیں کیونکہ بھارت نے اقوام متحدہ سمیت کسی بھی بین الاقوامی فورم پر اس طرح کی کوئی شکایت درج نہیں کرائی ۔ وزیراعلی پنجاب نے کہاکہ پاکستان کے عوام کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو دندان شکن جواب دینے کے لئے اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :