وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی36گھنٹوں میں وزیراعظم سے تیسری ملاقات

ڈان لیکس اور چمن بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 6 مئی 2017 22:56

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی36گھنٹوں میں وزیراعظم سے تیسری ملاقات میں ڈان لیکس اور چمن بارڈر پر کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر داخلہ نے ہفتہ کی شب وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں ڈان لیکس کی رپورٹ اور نوٹیفیکیشن کے حوالے سے گفتگو کی گئی دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک افغان بارڈر چمن میں کشیدگی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ چوہدری نثار کی36گھنٹوں میں وزیراعظم سے یہ تیسری ملاقات ہے۔(علی)