بھارتی فوج کی ایل او سی پرایک بارپھر سیزفائر کی خلاف ورزی،شہری آبادی پرمارٹرگولے داغ دیئے ، دوخواتین سمیت چارشہری زخمی

گولہ باری نکیال سیکٹرکے گائوں تھروٹی میں کی گئی،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کاموثر جواب دیاجس کے بعدگولہ باری رک گئی،آئی ایس پی

ہفتہ 6 مئی 2017 22:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)بھارتی فوج نے ایل او سی پر سیزفائرکی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پرمارٹرگولے داغ دیئے جس سے دوخواتین سمیت چارشہری زخمی ہوگئے،پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کاموثر جواب دیاجس کے بعدگولہ باری رک گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے ایل او سی پرسیزفائرکی ایک بارپھرخلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے گائوں تھروٹی میں شہری آبادی پرمارٹرگولے داغے جس سے چارشہری زخمی ہوگئے زخمی ہونیوالوں میں برکت بیگ زوجہ ایم نذیرعمر65سال ،احسان نصیر ولدمحمدنصیر عمر12 سال ،نصیراحمدولدنذیراحمدعمر42سال اورفرزانہ کوثرزوجہ محمدنصیرعمر35سال شامل ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی فائرنگ کاموثرجواب دیا جس کے بعدگولہ باری کاسلسلہ رک گیا۔

متعلقہ عنوان :