پاک افغان سرحدی دیہاتوں کوفوری خالی کرنےکاحکم دے دیاگیا،ڈپٹی کمشنر

دیہات خالی کروانےکیلئےعلاقےمیں لاوڈ اسپیکرزکے ذریعے اعلانات اورپمفلٹ بھی تقسیم کردیے،تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعےسےبچاجاسکے،فلیگ میٹنگ بھی شروع ہوگئی،امید ہےحوصلہ افزانتائج آئیں گے۔ ڈپٹی کمشنرچمن

ہفتہ 6 مئی 2017 16:53

چمن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء):پاک افغان سرحدی دیہاتوں کو فوری خالی کرنے کاحکم دے دیاہے،کلی جہانگیر، کلی لقمان، گلدارہ باغیچہ سمیت سرحدی دیہاتوں کے مکینوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنرچمن کاکہناہے کہ دیہات خالی کروانے کیلئے علاقے میں لاوڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات اور پمفلٹ بھی تقسیم کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس میں پیغام دیاگیا ہے کہ لوگ دیہات خالی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ فوجی حکام کے درمیان باب دوستی پر فلیگ میٹنگ بھی شروع ہوگئی ہے۔ فلیگ میٹنگ کاآج دوسرا دور ہے۔جس میں سرحدی معاملات پر بحث کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امید ہے فلیگ میٹنگ کے حوصلہ افزا نتائج آئیں گے۔