پنجاب فود اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کروانے کی کوششیں شروع کر دیں

بدھ 3 مئی 2017 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) پنجاب فود اتھارٹی نے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کروانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فود اتھارٹی نے مضر صحت سافٹ ڈرنکس کی فروخت کیخلاف ایکشن لینے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

خاص کر تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کروانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس تعلیمی اداروں کے بچوں میں کئی طرح کی بیماروں کا باعث بن رہی ہیں۔ اسی لیے تعلیمی اداروں میں سافٹ ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :