مشال قتل کیس:2ملزمان کےنام ای سی ایل میں ڈالنےکی وزارت داخلہ کودرخواست

بدھ 3 مئی 2017 20:12

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء): مردان میں مشال قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،پولیس نے 2ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کودرخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے مشال قتل کیس کے 2ملزمان عارف اور علی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کردی ہے۔ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کودرخواست آئی جی خیبرپختونخواہ نے بھجوائی ہے۔ڈی آئی جی مردان کاکہناہے کہ ملزم عارف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :