عمران خان کا خیبرپختونخواہ کے 23 ایم پی ایز اور 12 ایم این ایز کو ناقص کارگردگی پر آئندہ الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ

بدھ 3 مئی 2017 20:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے 23 ایم پی ایز اور 12 ایم این ایز کو ناقص کارگردگی پر آئندہ الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے خیبرپختونخواہ سے منتخب ہونے والے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی کارگردگی رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی ہے۔ عمران خان خیبرپختونخواہ کے 23 ایم پی ایز اور 12 ایم این ایز کی مایوس کن کارگردگی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ اسی باعث عمران خان نے مایوس کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔