عمران خان کے 10 ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر تحقیقات کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

بدھ 3 مئی 2017 20:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات مئی ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے 10 ارب روپے کی پیشکش کے بیان پر تحقیقات کے لئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے شریف خاندان پر 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا ہے ۔

عمران خان کے الزام سے قوم میں بے چینی پھیلی ہے۔معاملے کی تحقیقات نہ کی گئیں تو قومی سطح کے بڑے رہنماوں کے آپس میں الجھائو سے قوم کی تقسیم کا خدشہ ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تحقیقات کرانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔ فاضل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔

متعلقہ عنوان :